47

ڈیجیٹل معیشت کی جانب اہم قدم، کاروباری لائسنس کے لیے کیو آر کوڈ لازم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت نے تمام کاروباری مراکزکو31 اگست 2025 تک راست کیو آرکوڈ حاصل کرنے اور نمایاں طور پر آویزاں کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ نقدی کے بغیرمعیشت کے نفاذ کو کامیابی سے ممکن بنایا جا سکے۔

وزیراعظم آفس نے وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز اورریگولیٹری اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ حدود میں موجود تمام تجارتی مراکز خصوصاً ریٹیل آؤٹ لیٹس کو رواں ماہ کے اختتام تک کیو آر کوڈ حاصل کرکے صارفین کو فراہم کرنے کا پابند بنائیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آفس نے اس اقدام کی نگرانی اورمختلف وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈاکٹر شازیہ غنی کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے، جواسپیشل پروجیکٹس اینڈ انیشی ایٹوزٹیم کی سربراہ ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وزیراعظم آفس نے زور دیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے لائسنس کے اجرا یا تجدید کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت جیسا کہ کیو کوڈ یا پوائنٹ آف سیل مشین کو ایک لازمی شرط بنایا جائے، اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی کاروباری ادارہ لائسنس یا تجدید کے بغیر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے بغیر کام نہ کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں