اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)نادرا نے ایک بار پھر عوام کو خبردار کیا ہے کہ اپنی ذاتی معلومات صرف نادرا کی آفیشل “پاک آئی ڈی” موبائل ایپ پر فراہم کریں، کسی بھی غیر متعلقہ ویب سائٹ یا ایپلیکیشن پر ہرگز شیئر نہ کریں۔ نادرا کے مطابق ایسی جعلی ویب سائٹس اور ایپس، نادرا کے نام پر شہریوں سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جن سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ نادرا نے واضح کیا کہ پاک آئی ڈی ایپ ہی واحد محفوظ پلیٹ فارم ہے جسے استعمال کرتے ہوئے شناختی کارڈ سمیت دیگر اہم خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نادرا نے حال ہی میں “پاک آئی ڈی” کا نیا اور جدید ورژن لانچ کیا ہے، جس میں متعدد نئے فیچرز اور سہولیات شامل کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو آن لائن شناختی خدمات مزید آسانی سے میسر آئیں۔
92


