کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جشن آزادی کی خوشیوں کو منفرد انداز میں منانے کے لیے سندھ حکومت نے کراچی سے تھرپارکر زیرو پوائنٹ تک خصوصی “آزادی ٹرین” چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ “تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین” کو 13 اگست کو “آزادی ٹرین” کے طور پر روانہ کیا جائے گا۔ یہ ٹرین کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، عمرکوٹ سے ہوتی ہوئی زیرو پوائنٹ تھرپارکر تک جائے گی اور 14 اگست کی شام واپس کراچی پہنچے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منانا اور دنیا کو پاکستان کی پُرامن، متحد اور خوشحال قوم ہونے کا پیغام دینا ہے۔
67


