کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مجلس وحدت مسلمین کا کراچی سے ریمدان بارڈر مارچ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں-آج شام 4بجے سربراہ ایم ڈبلیو ایم سنیئر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مارچ کے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
مارچ وفاقی حکومت کی جانب سے زائرین کے زمینی راستوں پر پابندی کے خلاف کیا جارہا ہے۔سندھ بھر سے بسوں کے زریعہ زائرین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہےامام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں زائرین کے آرام کیلئے موکب کا انتظام کیا گیا ہے۔


