کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم سی) 2025 کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس-
اجلاس میں صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سیعد غنی، ذوالفقار شاہ، جام اکرام دھاریجو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی، پاکستان نیوی اور سندھ حکومت کے سینئر افسران شریک تھے-
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 3 تا 6 نومبر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی-پی آئی ایم ای سی کے تیسرے ایڈیشن میں بڑی تعداد میں مختلف ممالک سے ڈیلیگیٹس شرکت کرینگے-پی آئی ایم ای سی کی کامیابی حکومت، کاروباری برادری اور عوام کے تعاون سے ممکن ہے-
وزیراعلیٰ سندھ نےتمام متعلقہ صوبائی اداروں کوPIMEC کےلیےفوری متحرک کردیا-وزیراعلیٰ سندھ کا کے ایم سی، واٹر بورڈ اور ٹریفک حکام کومؤثراقدامات کاحکم-وزیراعلیٰ سندھ نےٹریفک، صفائی اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے اداروں کو ٹاسک سونپ دیے-وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پی آئی ایم سی 2025ء کی اسٹیئرنگ کمیٹی سے خطاب-
پاکستان کو ایک بااثر، جدید اور نمایاں بحری طاقت کے طور پر دنیا میں اُبھارنا ہمارا ہدف ہے-ہم سب قومی یکجہتی، مشترکہ عزم اور پختہ ارادے کے جذبے کے تحت متحد ہیں-پی آئی ایم سی معیشت، قومی سلامتی اور عالمی روابط کے اہداف سے ہم آہنگ ہے-پی آئی ایم سی 2025ء سے “بلیو اکانومی” کے وژن کو فروغ ملے گا-
سندھ حکومت”بلیواکانومی کی ترقی کےلیےہمیشہ پیش پیش رہا-حکومت کی”بلیو اکانومی” کےفروغ کےلیےعملی اقدامات کررہی ہے-پاکستان کامیری ٹائم سیکٹرایک قیمتی لیکن کم استعمال شدہ اثاثہ ہے-پاکستان کی وسیع سمندری حدود میں ترقی کےبےپناہ امکانات ہیں-سمندری مواقع سے فائدہ صرف وژن سے نہیں، جدت، شراکت داری اور عملی حکمتِ عملی سے ممکن ہے-
کراچی بندرگاہ تا جام صادق پل منسلک کرنے کیلئے شاہرہ بھٹو منصوبہ شروع کر رہے ہیں-شاہراہ بھٹو کراچی میں تجارت اور مال برداری کومؤثربنانےوالا انقلابی منصوبہ ہے-شاہراہ بھٹوصرف سڑک نہیں، سمندری معیشت کےلیےسندھ حکومت کے عزم کی علامت ہے-پی آئی ایم ای سی 2023ء کی کامیابی، بین الادارہ جاتی ہم آہنگی کا نتیجہ تھی-پی آئی ایم ای سی 2025ء کو مزید مؤثر اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں بنائیں گے-پی آئی ایم ای سی عالمی میری ٹائم برادری میں پاکستان کا مقام مستحکم کرے گا-میری ٹائم ترقی کا راز قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششوں میں پوشیدہ ہے-پاکستان نیوی کی قیادت، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت قابل ستائش ہے-میری ٹائم سیکٹر کے فروغ سے روزگار، ترقی اور تجارت میں اضافہ ہوگا-وفاقی و صوبائی اداروں کے تعاون سے میری ٹائم کی صلاحیت اجاگر ہو گی-پاکستان کو ایک جدید، کلیدی اور پُرامن بحری ملک کے طور پر منوائیں گے-
تمام اداروں کو تعاون اور شراکت داری پر مشکور ہیں-آئیے جدت، عالمی شراکت داری اور یکجہتی سے پاکستان کا محفوظ و خوشحال بحری مستقبل یقینی بنائیں-میری ٹائم ایکسپو کے انعقاد میں وزیراعلیٰ سندھ کا ہمیشہ بھرپور تعاون رہا ہے-میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس بلیو اکانومی کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے-


