کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آج جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کیا گیا
فرحان ملک کی طرف سے عبدالمعیز جعفری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش
فرحان ملک کی پیشی کے موقع اینکرز اور سنئیر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود ہے
ہم نے فرحان ملک کی کیس سے ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی ،وکیل فرحان ملک
فرحان ملک صحافی ہیں ،وکیل فرحان ملک
اینٹی اسٹیٹ ویڈیوز پوسٹ ہوئی ہیں ،تفتیشی افسر
ویڈیوز دیکھائی جائیں ،عدالت کا تفتیشی افسر سے استفسار
یوٹیوب چینل ہے رفتار کے نام سے اس پر ،تفتیشی افسر
اور بھی میٹریل ہے ہمارے پاس ،تفتیشی افسر
ایسی کیا ویڈیوز ہیں ان میں ؟ عدالت
کیس میں مدعی کون ہے ،عدالت
انکے دفتری اس کیس میں مدعی ہیں ،وکیل فرحان ملک
سارا میٹریل ان لائن موجود ہے ،وکیل ملزم
آپ کو مارا تو نہیں ہے حراساں تو نہیں کیا جارہا ہے ،عدالت کا سوال
ہمارے اسٹاف کو تنگ کیا جارہا ہے ،فرحان ملک
ریمانڈ میں کسی دوسرے شخص یا نام ہے ،عدالت کا تفتیشی افسر سے سوال
کسی کو تنگ کیا تو آپ کو تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے عدالت کی تفتیشی افسر کو تنبیہ
عدالت نے فرحان ملک کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردئیے


