کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے بڑے ہوٹل (پرل کانٹینٹل) پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، پچیس 25 کلو مضر صحت گوشت برآمد کر کے کیس داخل کردیا گیا
زائد المیعاد بٹر کریم اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں
سندھ فوڈ اتھارٹی نے انسپیکشن کے لئے 14 مارچ کو مراسلہ لکھا تھا
سندھ فوڈ اتھارٹی نے 17 مارچ کو انسپیکشن کی تو کچن اور واشنگ ایریا حفظان صحت کے اصولوں کے منافی تھا، رپورٹ
سندھ فوڈ اتھارٹی نے سول جج جنوبی کی عدالت میں مقدمہ داخل کروا دیا ہے


