اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی چین کے معروف شینڈون گروپ کے چیئرمین سے ملاقات، جس میں سیکریٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں میڈیکل ڈیوائسز اور ادویات کی پاکستان میں تیاری، ٹیکنالوجی منتقلی، اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر صحت نے چیئرمین شینڈون گروپ کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت پاکستان آپ کے منصوبوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی اور میڈیکل آلات و ادویات کے شعبے میں بھرپور تعاون کرے گی، تاکہ ملک میں سستی، معیاری اور قابلِ اعتماد طبی سہولیات کو فروغ دیا جا سکے۔


