49

سید مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت ہیلتھ کمپنی کی تجویز پر اہم اجلاس منعقد

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت McCOY ہیلتھ کمپنی کی جانب سے سرمایہ کاری کی تجویز پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرنل گوہر نے کمپنی کی نمائندگی کی۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت، ڈی جی CCRA، سی ای او DRAP اور SIFC (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل) کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کا مقصد پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز، ادویات اور جدید ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی کے شعبے میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

وفاقی وزیر صحت نے McCOY کمپنی کے عزم کو سراہا اور یقین دلایا کہ حکومت صحت کے شعبے میں معیاری سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں