لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے مائیں بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے 5 اگست کو عوام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیں کیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کل کا احتجاج کامیاب ہوا، عوام سڑکوں پر آئی اور عوام نے اپنے قائد کے لیے آواز اٹھائی۔ان کا کہنا تھا ملک بھر کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں، یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا، کل عوام نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا مائیں بھی بچوں کوایسےدعائیں نہیں دیتیں جیسےکل عوام نےعمران خان کی رہائی کےلیےدعائیں کیں۔بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا پہلی مرتبہ ایسا الیکشن کمیشن ہےجوخود اسٹےپرہے،الیکشن کمشنرکااپنا ٹینیورختم ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیکفیشن غیر قانونی ہیں، الیکشن کمیشن کے پاس ڈائریکٹ نوٹیکفیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا اسحاق ڈارنے ماضی میں کہا تھا کہ ڈس کوالیفکیشن وہی ہو گی جو آئین میں لکھی ہے، ہم اس نااہلی کو چیلنج کریں گے، اپوزیشن لیڈر وہی رہیں گے یہ سیٹ ان کے لیے ریزرو ہے۔


