اسلام آباد(ایچ آراین دبلیو)پاکستان اور ازبکستان نے باہمی و ٹرانزٹ تجارت کو فروغ دے کر دو طرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ توانائی، سیاحت، ہوابازی اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد-تاشقند براہ راست پروازیں بھی 14 جون 2025 سے شروع ہو چکی ہیں۔ ترجیحی تجارتی معاہدے، بینک ادائیگیوں، کسٹمز نظام، اور یو اے پی ریلوے منصوبے کے ذریعے علاقائی روابط کو فروغ دینے کی کوششیں جاری ہیں۔ خوراک، ٹیکسٹائل، الیکٹرانکس اور میڈیا تعاون سمیت مختلف شعبوں میں بھی باہمی ترقی کے نئے مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔
39


