45

6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے، نجی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملک میں بڑھتی بیروزگاری، معاشی عدم استحکام اور کم تنخواہوں کے باعث رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی افراد ملک چھوڑ گئے۔

ملک چھوڑنے والے افراد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سمیت انتہائی تکنیکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹرز سمیت نرسز کے ملک چھوڑ جانے سے ملک کے نظام صحت میں بھی مسائل بڑھنے لگے۔

حالیہ چند سال میں پاکستان سےنرسزبڑے پیمانے پرروزگار کی خاطر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں، مرد و خواتین نرسز بہتر تنخواہ، محفوظ کام کےحالات اورپیشہ ورانہ ترقی کےمواقع کیلئےملک چھوڑرہےہیں،جس سے پہلےسےدباؤ کاشکارطبی نظام مزید ابترہوگیا۔

ڈاکٹرز اور دیگر تکنیکی افراد کی طرح نرسز کوخلیجی ممالک، برطانیہ اور کینیڈا جیسے ممالک پرکشش تنخواہوں اور بہتر کام کے ماحول کے ساتھ راغب کر رہے ہیں اور پاکستانی نرسز ایسے ممالک منتقل ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں