43

کمشنرکراچی آفس میں خطرناک بلڈنگزکےحوالےسےاعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر کراچی آفس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی وزیر لوکل گورنمنٹ سعید غنی مئیر کراچی مرتضی وہاب کی موجودگی میں کراچی میں خطرناک بلڈنگز کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کری۔

اجلاس میں ایس بی سی اے کے ڈی جی شامیر بھٹو کی جانب سے میمورینڈم پیش کیا گیا اور خطرناک بلڈنگز کے حوالے سے قانون سازی کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔سندہ بھر میں 768 خطرناک بلڈنگز کی نشاندہی کی گئی ہے۔اجلاس میں چئیرمن آباد کی جانب خطرناک بلڈنگز کے حوالے سے تجاویزات پیش کی گئیں۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے مخدوش بلڈنگز کے لئے پلان پیش کیا گیا-اجلاس میں خطرناک بلڈنگز کے حوالے سے فوری اور موثر پالیسی بنانے اور اس پر عملدرآمد کرانے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے پر زور دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں