66

مجلس وحدت مسلمین صوبائی و ڈویژن رہنماوں کا اہم اجلاس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مجلس وحدت مسلمین صوبائی و ڈویژن رہنماوں کا سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی اور علامہ صادق جعفری کے زیر قیادت اہم اجلاس جاری ۔اجلاس میں سندھ پلگرمز ایسوسی ایشن، اور کاروان سلار موجود ۔وفاقی حکومت کی جانب سےاربعین حسینی کیلئے زمینی راستے سے جانے والے زائرین پر پابندی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں آج 6اگست کراچی سے ریمدان بارڈر نکالے جانے والے کاروان کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔شرکائے اجلاس سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت زائرین سمیت عزاداران امام حسین علیہ السلام کے خلاف منفی اقدامات میں سرگرم عمل ہے ہم اپنی مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر کسی قسم کی قدغن کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔عزاداری و عزاداران کے خلاف منعظم سازشیں کی جارہی ہیں جس کی پر روز مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے بیشتر صوبوں بلخصوص پنجاب میں مجالس و جلوس عزاء پر بجا پابندیاں عائد کر دی گئیں عزاداران کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کر کے فوتھ شیڈول میں ڈالا جانا حکومت کا یزیدی طرز عمل ہے۔انہوں نے کہا کراچی چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سے ریمدان بارڈرز تک پر امن کاروان حیسنی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا زیارات پر جانا ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس سے ایک انچ بھی ہیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کراچی سے ریمدان بارڈر زمینی راستوں سے جانے کیلئے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے کل شام 4 بجے مرکزی چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری رہنماوں اور قافلہ سالاروں کی ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں علامہ مختار امامی، مولانا حیات عباس نجفی، مولانا ملک عباس، علامہ علی انور جعفری، علامہ۔مبشر حسن، رضی حیدر رضوی،زین رضا، ، ناصر الحیسنی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں