کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ہر سال اوسطاً 47 پولیس اہلکار شہید ہوتے ہیں، اب تک 2 ہزار سے زائد اہلکار وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ 2016 سے قبل شہادتوں کی شرح زیادہ تھی، جبکہ سب سے زیادہ شہادتیں کراچی اور کچے کے علاقوں میں ہوئیں۔ آئی جی سندھ کے مطابق 2023 میں 52 اہلکار شہید ہوئے جبکہ رواں سال اب تک 22 اہلکار جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم اور اغوا کی وارداتوں میں کمی پولیس کی قربانیوں اور مؤثر حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔
51


