43

خالد وارثی بھائی کا عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین، پولیس اہلکاروں کی خدمت کو سلام

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (ٹیم پیر یاسر سائیں) ڈسٹرکٹ کورنگی کے آرگنائزر خالد وارثی بھائی نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وطن کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں خالد وارثی بھائی نے کہا: “ہمیں اپنے شہداء کبھی نہیں بھولتے — ان کی قربانیاں ہماری شناخت ہیں۔”انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پولیس فورس کے ان بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ “آپ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آپ نے جو تاریخ رقم کی ہے، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔”

خالد وارثی بھائی نے کہا کہ شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑا ہونا صرف ہمارا فرض نہیں بلکہ ہمارا اعزاز ہے۔ انہوں نے پولیس فورس کے تمام افسران و جوانوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ہم اُن تمام فرض شناس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جو دن رات عوام کے تحفظ اور ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ان کی محنت اور قربانیوں سے ہی ہم محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔”

یومِ شہداء پولیس کے موقع پر خالد وارثی بھائی کا پیغام قومی اتحاد، امن و امان کے قیام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کے اعتراف کا آئینہ دار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں