کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر تھانے میں نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ، ایس ایس پی ملیر کا سخت نوٹس- ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر واقعے کی ابتدائی انکوائری مکمل-انکوائری کے دوران ہوشربا انکشافات، نوجوان کو گولی مار کر قتل کیا گیا- عاطف اور شاہزیب نے تھانے لا کر نوجوان پر فائرنگ کی-
دونوں ملزمان SHO کی اسپیشل پارٹی سے وابستہ تھے-ملزمان SHO صدرالدین میرانی اور PC فیاض سے رابطے میں تھے-واردات کے شواہد مٹانے کی بھی کوشش کی گئی-جائے وقعہ کو پانی سے دھودیا گیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج ڈیلیٹ کردی گئی-
وقوعے کے ثبوت مٹانے اور قتل کے ملزمان کو غیرقانونی طور پر سہولت کاری فراہم کرنے پر ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا-واقعے کی FIR نمبر 1137/2025 بجرم دفعہ 302، 201، 34 کے تحت درج کر لی گئی-
ملزمان عاطف اور شاہزیب گرفتارجبکہ SHO اور HM کے خلاف بھی مقدمہ قائم درج- تحقیقات SIO تھانہ شاہ لطیف کے سپرد، مزید تفتیش جاری ہے- پولیس کالی بھیڑوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے-ملیر پولیس خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے قانون سے کوئی بالا تر نہیں-


