42

5 اگست کا دن بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت کی علامت ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بیان-ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار-5 اگست کا دن بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت کی علامت ہے۔

مودی سرکار نے کشمیریوں سے ان کا حق خودارادیت چھیننے کی کوشش کی، جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

شہید زوالفقار علی بھٹو سے لیکر شہید بے نظیر بھٹو اور نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ کشمیر کے لئے آواز بلند کی۔بزدل مودی جان لے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں