36

بلاول بھٹوزرداری سےنثارکھوڑو کی ملاقات،سندھ پبلک اکاؤنٹس سے متعلق بریفنگ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری سےسندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےچیئرمین نثار کھوڑو کی ملاقات-پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کےصدرنثارکھوڑو،جنرل سیکریٹری وقارمہدی اور سیکریٹری اطلاعات عاجزدھامراہ بھی ہمراہ ہیں-

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نثار کھوڑو نے سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی-سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایک سال میں وفاقی و صوبائی مختلف ڈیپارٹمنٹ سے 20 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ریکوری کی ہے-

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، کے الیکٹرک، اسٹیل ملز اور پاکستان مشین ٹول فیکٹری سمیت دیگر اداروں سے سندھ حکومت کو 20 ارب واجب الادا روپے واپس دلوائے-آڈیٹر جنرل نے تسلیم کیا کہ پہلے کبھی اتنی زیادہ ریکوری نہیں ہوئی-

بڑے بڑے اداروں پر واجب الادا سندھ حکومت کی ادائیگیوں کو ممکن بنایا ہے-پارلیمان سے منسلک سندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایک آئینی احتسابی ادارہ ہے جس کا فعال ہونا خوش آئند ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں