لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 83 ہزار 571 اشتہاری مجرمان گرفتار-اے کیٹگری کے 28 ہزار 794، بی کیٹگری کے 54 ہزار 777 اشتہاری مجرمان شامل ہیں-
صوبہ بھر سے 33 ہزار 905 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے-اے کیٹگری کے 7376، بی کیٹگری کے 26 ہزار 529 عدالتی مفرور شامل ہیں-17 ہزار 580 عادی مجرم بھی گرفتار، اے کیٹگری کے 6785، بی کیٹگری کے 10 ہزار 795 عادی مجرم شامل ہیں-صوبائی دارلحکومت لاہور میں 18053 اشتہاری مجرمان، 13540 عدالتی مفرور، 7395 عادی مجرم گرفتار کیے گئے-
آئی جی پنجاب کی اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش بھی دی-صوبہ بھر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیزی سے جاری رکھا جائے-


