46

تھانہ مومن آباد کے علاقے میں فائرنگ سے 02 شہریوں کے زخمی،مرکزی ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے میں فائرنگ سے 02 شہریوں کے زخمی ہونے کا واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار-ملزم نےفرنٹیئرموڑکےقریب فائرنگ کرکے34سالہ وقارعلی ولد حضرت علی اور40 سالہ عدنان ولد انور زیب کو زخمی کیا۔گشت پر معمور قریبی موجود جوانوں نے فائرنگ کی آواز سنتے ہی بروقت کارروائی کرکے مرکزی ملزم طاہر ولد اقبال کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سے واقع/فائرنگ میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزم نے ابتدائی تحقیقات کے دوران ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا۔پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں