36

تھانہ پریڈی پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار، شراب برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ پریڈی پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار، شراب برآمد کرلی- تھانہ پریڈی پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کا نام راشد علی ولد اللّٰہ ودایا ہے-ملزم کے قبضے سے چھ عدد پوائنٹ بوتلیں لندن ڈرائی جن شراب برآمد ہوئیں۔

ملزم کو بمقام، صغیر حسین شہید روڈ، صدر سے گرفتار کیا گیا-گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 466/2025 بجرم دفعہ 3/4 امتناعِ منشیات کے تحت تھانہ پریڈی میں درج کر لیا گیا ہے-جبکہ ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں