46

موٹر سائیکل چور گینگ کے دو روپوش ارکان گرفتار

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ کی ہدایت اور قیادت میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف تھانوں کی پولیس نے مؤثر اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چوری، اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

بی سیکشن پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان، حیدر عرف والو خاصخیلی اور در محمد عرف امجد مری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل، ماسٹر چابی اور ایک غیر قانونی بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمد کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:

ایف آئی آر نمبر 78/2025 بجرم 381(A)، 34 تعزیرات پاکستان
ایف آئی آر نمبر 80/2025 بجرم 399، 402 تعزیرات پاکستان
ایف آئی آر نمبر 82/2025 بجرم 24 سندھ آرمز ایکٹ

شاہ پور چاکر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز جعفری کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس غیر قانونی ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوا۔

بیرانی پولیس نے منشیات کے مقدمے میں مطلوب روپوش ملزم گلزار خاصخیلی کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں