41

بچےسےزیادتی کی کوشش ناکام،بنگالی پاڑے سے 2ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ابراہیم حیدری کے علاقے میں 13/14 بچے سے زیادتی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا- پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئےملزمان کوگرفتارکرلیا۔ابراہیم حیدری پولیس نےفوری کاروائی کرتےہوئےبنگالی پاڑے سے2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ملزمان نےبچےکودوست سے ملوانے کا بہانہ بناکراپنےساتھ لےگئے-پولیس ٹیم نےموقع پرپہنچ کردونوں ملزمان کوحراست میں لے لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ اور فراز کے نام سے ہوئی۔

پولیس کی جانب سے بچے کو فوری طور پر میڈیکل کیلئے ہسپتال روانہ کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔پولیس کی جانب سے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں