38

شمس الاسلام قتل کیس پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،ایس پی کیماڑی سربراہ مقرر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شمس الاسلام قتل کیس پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،ایس ایس پی کیماڑی 6 ركنی کمیٹی کے سربراہ مقرر،ایس پی شعبہ تفتیش جنوبی ،ایس پی کلفٹن کمیٹی ممبران میں شامل ہوگئے-ڈی ایس پی کیماڑی اور ڈی ایس پی انویسٹیگیشن کلفٹن بھی کمیٹی میں شامل ہیں-

ایس ایچ اودرخشاں اورتفتیشی افسربھی کمیٹی کے ممبرمقررہوگئے-چھ ركنی کمیٹی وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کرے گی-کمیٹی حملہ آور کی گرفتاری سے لے کر سزا دلوانے تک کیس پر کام کرے گی-ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں