40

ایڈووکیٹ خواجہ شمس الاسلام کی شہادت پرپی ٹی آئی کی ترجمان فوزیہ صدیقی کا رد عمل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کی ترجمان فوزیہ صدیقی کی جانب سےڈیفنس فیز6 میں مسجد کے باہر فائرنگ میں ایڈووکیٹ خواجہ شمس الاسلام کی شہادت پر شدید ردعمل-کراچی میں وکلا، علماء اور عام شہری کوئی بھی محفوظ نہیں-شہر قائد ایک بار پھر دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہے-

نمازی پرمسجدکےباہرحملہ کیا یہ ہےسندھ حکومت کی رِٹ پرحملہ نہیں ہے-ایڈووکیٹ خواجہ شمس کا قتل ریاستی ناکامی اور پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے-کیا سندھ حکومت صرف دعاؤں پر چل رہی ہے؟ عملی اقدامات کہاں ہیں-ایڈووکیٹ شمس انصاف کے داعی تھے، ان کی آواز ہمیشہ سچ کے ساتھ تھی-قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، حکومت اور ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں-

ایک اور باشعور شہری دہشتگردی کا نشانہ بن گیا ، مگر حکومت کب جاگے گی-پولیس صرف پروٹوکول یا پی ٹی آئی کو تمگ کرنے میں مصروف ہے-عوام کے جان و مال کی حفاظت خدا کے رحم و کرم پر ہے-کراچی کو قبرستان بنانے والوں کے سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کیا جائے-

ایڈووکیٹ شمس کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انکے ناحق قتل پرپی ٹی آئی آواز اٹھاتی رہے گی-سندھ حکومت پولیس کو غیر سیاسی کرے اور مجرموں کو انجام تک پہنچائے-جب وکیل محفوظ نہیں تو عام شہری کا کیا ہوگا-ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کے چیف جسٹس اور چیف منسٹر فوری نوٹس لیں-یہ واقعہ صرف ایک شخص کا قتل نہیں، پورے انصاف کے نظام پر حملہ ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں