اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزارتِ صحت، عالمی ادارۂ صحت اور شراکت داروں کے تعاون سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے حوالے سے تقریب ہوئی-وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے تقریب کی صدارت کی-پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں نمایاں ہیں-
وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں-ہیپاٹائٹس سی صحت عامہ کے عالمی چیلنجوں میں سے ایک ہے-حکومت پاکستان ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہی ھے- ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کا قومی پروگرام شروع کیا جاچکا ہے-
جس کا مقصد 2030ء تک 165 ملین سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کرنا اور تمام مثبت کیسز کا مفت علاج کرنا ہے-حکومت لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانا اولین ترجیح ھے-یہ صرف ایک موقع نہیں بلکہ ایک عہد اور ایک مشن ہے- عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے-
پاکستان کے نظامِ صحت کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت ایک جامع اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ھے-جب بات عوام کی صحت کی ہوتوہمیں وہ سب کچھ آج ہی کرناہوگاجو کل کرنا چاہیے تھا-انسانی جانوں کو بچانے کیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی-بڑے پیمانے پر اسکریننگ، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے ذریعے ہی ہم صحت کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں-


