اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور مؤثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے-پہلے چھ ماہ صرف ماں کا دودھ اور بعد کے دو سال تک دودھ کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک بچوں کی قوت مدافعت اور ذہنی نشوونما کو بہتر بناتی ہے-
دودھ پلانے والی خواتین میں چھاتی اور بیضہ دانی کے کینسر کا خطرہ بھی نمایاں طور پر کم ہو جاتا ہے-ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر بچوں کو دودھ نہ پلانے والی ماؤں کو وہی عزت اور احترام دیا جانا چاہیئے جو دودھ پلانے والی ماؤں کو دیا جاتا ہے-ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں تاکہ ماؤں کو غیرجانبدار اور سائنسی بنیاد پر معلومات فراہم کی جاسکیں-
اداروں کو چاہئیے کہ وہ ماؤں کیلئے دودھ پلانے کے لیے مخصوص جگہ فراہم کریں تاکہ دودھ پلانے کی حوصلہ افزائی ہو اور متبادل دودھ کا دباؤ کم ہو-


