45

قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عراق سے گرفتار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عراق سے گرفتار-ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کاروائی- قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عراق سے گرفتار- ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر کے کراچی ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

گرفتارملزم گزشتہ 5 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا-ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا-ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پنجاب پولیس حکام کےحوالےکردیا-ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول بغداد کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں