اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےاجلاس کےدوران آڈیٹرجنرل نےانکشاف کیا کہ چینی کےحالیہ بحران میں شوگر ملز مالکان نے300ارب روپےسےزیادہ کمائے۔چیئرمین کمیٹی جنید اکبرکےمطابق یہ رقم صرف42 خاندانوں نے حاصل کی۔ رکن کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ قوم کے ساتھ 287 ارب روپے کا دھوکا ہوا، اور راتوں رات ایس آر او جاری کر کے ٹیکسوں میں چھوٹ دی گئی۔ اجلاس میں مختلف اراکین نے بڑے سیاسی خاندانوں پر چینی بحران سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا، جن میں زرداری، ترین اور شریف خاندان شامل ہیں۔ وزارتِ صنعت و پیداوار نے بتایا کہ پچھلے سال 76 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن چینی پیدا ہوئی، جس میں سے 13 لاکھ ٹن فالتو تھی، اور تین مراحل میں 7 لاکھ 90 ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی، جس سے 40 کروڑ ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل ہوا۔
41


