44

مریم نوازکی چین کی پیپلزلبریشن آرمی،حکومتِ چین،چینی عوام اورمسلح افواج کومبارکباد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین،چینی عوام اور مسلح افواج کومبارکباد پیش کی-چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابل تحسین ہے اپنے ‘آہنی بھائی’ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں۔پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے-پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت،جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے-پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد،تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے۔پنجاب حکومت چین کے ساتھ صنعتی ترقی،ماحولیات، زراعت اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں