کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بوٹ بیسن تھانے کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اسٹریٹ کرمنل، عادی مجرم گرفتار، چھینا گیا موبائل فون برآمد- تھانہ بوٹ بیسن پولیس کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا-گرفتار ملزم کا نام نعمان ولد جان محمد ہے-
ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزم ایک عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج ہو چکا ہے۔
سابقہ ریکارڈ:
ایف آئی آر نمبر 378/24
زیر دفعہ 6/9-B تعزیراتِ پاکستان
تھانہ جیکسن
ملزم کے خلاف نیا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 612/25زیر دفعہ 382 تعزیراتِ پاکستان تھانہ بوٹ بیسن میں درج کر لیا گیا ہے-جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے-


