40

نجم مرزا نے سندھ بلڈنگ کنٹرول (ترمیمی) بل 2025 جمع کروا دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ اسمبلی میں تاریخی قانون سازی کا آغاز!نجم مرزا نے سندھ بلڈنگ کنٹرول (ترمیمی) بل 2025 جمع کروا دیا-بل کا مقصد کراچی کو غیر قانونی تعمیرات سے پاک کرنا ہے-سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی میں شفافیت ڈیجیٹل اصلاحات اور افسران کی جوابدہی شامل ہونے کی تجویز-

بل میں شامل اہم نکات:

1: ڈرون اور AI کے ذریعے تعمیرات کی جدید نگرانی کی تجویز
2: غیر قانونی تعمیر پر سخت سزائیں اور بھاری جرمانے کی تجویز
3: تھرڈ پارٹی اسٹرکچرل آڈٹ لازمی قرار دیا جائے
4: عوامی بلڈنگ رجسٹر کا اجراء ہر تعمیر عوام کے سامنے

عمارت گرنے کی صورت میں متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے کی تجویز-شکایت کنندہ کو قانونی تحفظ اور مالی انعام فراہم کرنے کی تجویز-SBCA افسران کی معطلی اور نیب کو ریفر کرنے کی شق شامل کرنے کی تجویز-یہ بل کراچی کے شہریوں کے لیے محفوظ شفاف اور قانون پر مبنی مستقبل کی بنیاد ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں