40

مہاجر قوم کواپنی ثقافت اور تہذیب و تمدن پر فخر ہے،ڈاکٹرنگہت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے آفاق احمد کی رہا ئشگاہ پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ضلعی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی متعصبانہ پالیسز اور اقدامات نے شہر کو بند گلی میں لاکھڑا کیا ہے جوکہ 1972میں کھنچی گئی لکیر کو مزید گہرا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعصب کی بنیادجو لسانیت کو ہوا دیکر سندھی مہاجر فسادات کروائے گئے اس سے صوبہ سندھ میں نفر ت کی آگ پھیلائی گئی جس کی وجہ آج بھی قوم پرست سندھی ثقافت کا ڈھونگ کرکے سندھی بھائیوں میں نفرت کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، جس کیلئے خریدے ہوئے سندھ دشمن عناصر مہاجر قو م کے حوالے سے غلیظ زبان استعمال کررہے ہیں جوکہ قابل افسوس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر قوم کواپنی ثقافت اور تہذیب و تمدن پر فخر ہے جس میں زبان کی شائستگی،آدب و لحاظ اور بزرگوں کی تعظیم کا خیال رکھا جاتا ہے،ہم سندھی تہذیب و ثقافت کی عزت کرتے ہیں لیکن اپنا نہیں سکتے اور ان سے بھی اسہی رویے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں