51

ذاتی رنجش پرملزمان نے 8سالہ بچے کے سرمیں گولی مارکرقتل کردیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلشن معمار نور محمد سوسائٹی کے قریب رات گئے فائرنگ کے واقعے میں 8 سالہ بچہ محمد رضا جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق چار ملزمان نے ذاتی رنجش پر بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم چیخ و پکار پر ملزمان نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔جاں بحق بچے کہ والد اللّٰہ بچایا نے الزام لگایا ہے کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مخالفین پہلے ہی اس کی بیوی اور ایک بچے کو اغوا کر چکے ہیں اور اب دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ صلح کر لے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت وسیم، بشیر، محسن اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں