43

ڈی ائی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے کورنگی ٹریڈ ایسوسییشن KATI کا دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی ائی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے کورنگی ٹریڈ ایسوسییشن KATI کا دورہ کیا۔ڈی ائی جی ایسٹ زون کے ہمراہ ایس ایس پی کورنگی ایس ایس پی ملیر اور ایس پی انویسٹیگیشن کورنگی اور دیگر سینیئر پولیس افسران موجود تھے۔ ڈی ائی جی ایسٹ زون نے کورنگی ٹریڈ ایسوسییشن کے صدر جنید نقی اور دیگر عہدے داران سے ملاقات کی ۔

کورنگی ٹریڈ ایسوسییشن کے صدر نے ڈی ائی جی ایسٹ زون کو کورنگی ٹریڈ ایسوسییشن کے سیکیورٹی مسائل سے اگاہ کیا-ڈی ائی جی ایسٹ زون نے موقع پر موجود ایس ایس پی کورنگی کو فوری طور پر تاجروں کے سیکیورٹی مسائل کو حل کرنے ہدایات دیں- ڈی آئ جی ایسٹ زون نے سینئیر پولیس افسران کو ہدایات دی کہ تاجروں کے سیکورٹی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے-

ڈی ائی جی ایسٹ زون کے احکامات پر ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون سے ڈسٹرکٹ ایسٹ ملیر اور کورنگی کو مزید نفری دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں