کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کا مقدمہ جیل حکام نے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کردیا-ملزم ارمغان نےعدالت کی جانب سے دی جانے والی مقدمہ کی نقول لینے سےانکارکردیا-عدالت کا مقدمہ کی نقول لینے سے انکار پر ملزم ارمغان پر برہمی کا اظہار -مقدمہ کی نقول کیوں نہیں لینا چاہتے؟ عدالت کا ملزم ارمغان سے استفسار-جب تک میرا وکیل موجود نہیں ہوگا میں مقدمہ کی نقول نہیں لوں گا-
عدالت کے بار بار کہنے کے باوجود ملزم ارمغان کا مقدمہ کی نقول لینے سے انکار-عدالت کا ملزم ارمغان کی کسٹڈی عدالتی اجازت کے بغیر واپس لیجانے پر جیل حکام پر برہم-عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ اور انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی-عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی-19 نومبر2024 کوملزم ارمغان اپنی ویگوگاڑی میں سوارتھا-ملزم ارمغان نےصحافی ندیم احمد خان کو روکا اور تلخ کلامی کی-ارمغان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا-
دوران تفتیش ملزم ارمغان اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے-ملزم ارمغان نے اعتراف کیا کہ اس نے صحافی کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی-مدعی مقدمہ نے ملزم ارمغان کو شناخت بھی کیا ہے-


