ایئرپورٹ خودکش حملہ،ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں مالی معاونت کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا پر سماعت 28جولائی تک ملتوی کردی-فائل میں گواہوں کے بیانات کی نقول موجود نہیں ، تیاری کیلیے ان دستاویزات کی موجودگی ضروری ہے-

ہم نے پوری دستاویزات کی نقول خود فراہم کی تھیں، ایک بار پھر کردینگے-یہ تاخیری ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں-میرے موکل کا خودکش حملہ اور سے کوئی تعلق نہیں-ملزم بلال خود کش حملہ آور کا کلاس فیلو تھا،اسپر ہی مالی معاونت کا الزام تھا-لیکن ملزم بلال کی ضمانت منظور کرلی گئی اور میرا مؤکل سعید ابھی تک جیل میں ہے-

ملزمان سعید اور بلال نے دو کش حملہ آور کی مالی معاونت کی-حب بلوچستان کے بینک سے خود کش حملہ آور کو گاڑی خریدنے کیلیے رقم فراہم کی تھی-چالان میں ماسٹر مائنڈ کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل کو مفرور قرار دیا گیا ہے-

خود کش دھماکے میں2چینی باشندوں سمیت مقامی شہری کی موت ہوئی-خود کش دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے-ماسٹر مائنڈ کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل مفرور ہیں-بشیر زیب اور رحمان گل نے ہی اپنی تنظیم کے رکن شاہ فہد کی خود کش حملے کے لیے ذہن سازی کی-

گرفتار ملزم جاوید نے حملے سے قبل ایئر پورٹ کی ریکی کی- گرفتار ملزمہ گل نسا نے بارود سےبھری کار بلوچستان سے کراچی لانے میں مدد کی-دھماکے کے وقت گرفتار ملزم جاوید اور اس کا ساتھی سراج عرف دانش وقوعے پر موجود تھے-خود کش دھماکے کے بعد جاوید اور سراج عرف دانش ایئر پورٹ سے فرار ہوگئے تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں