42

صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجوکی زیرصدارت سندھ سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی زیر صدارت اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا-سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاب پورٹل سے متعلق بریفنگ دی گئی-اجلاس میں سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین شر بلوچ بھی موجود تھے-

بریفنگ سکھر آئی بی اے کے وائس چانسلر عبد الرحمن اور دیگر افسران نے دی-صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے جاب پورٹل کی افادیت کو سراہا-سندھ جاب پورٹل نہ صرف بیروزگار نوجوانوں کا ڈیٹا جمع کرے گا بلکہ میرٹ پر روزگار کی فراہمی کو ممکن بنائے گا۔جاب پورٹل کا قیام حکومت سندھ کا احسن اقدام ہے-

جاب پورٹل کی مدد سے آن لائن ڈیٹا جمع کیا جاسکے گا جو وقت کی ضرورت ہے-مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کی تفصیل اس جاب پورٹل پر دستیاب ہوگی۔خالی آسامیوں کو آن لائن کرنے کی ضرورت ہے- بھرتیوں کے عمل کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں