کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیمبر آف کامرس کی کال پرہونےوالی ملک گیر ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ھیں اورنگی ٹریڈرز الائنس کے سربراہ محمد عبداللہ بٹرا نے کہا کہ ہم اس جدوجہد میں کراچی چیمبر کے شانہ بشانہ کھڑے ھیں۔
سیکشن 37 اے، 37 بی اور سیکشن 21 جیسے سخت اور کاروبار دشمن قوانین کو فی الفور واپس لیا جائے۔ یہ شقیں تاجروں کو بے جا ہراساں کرنے کا ذریعہ بن چکی ہیں-
ایف بی آرکےاختیارات کا ناجائزاستعمال، چھاپے،گرفتاری،اوربینک اکاؤنٹس فریزکرنےجیسےاقدامات ناقابل قبول ہیں-ہم ان ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔


