اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) چینی کا کھربوں روپے کا اسکینڈل، وزیر اعظم کو بھی ہوش آ گیا، چینی مافیا کے خلاف نوٹس کی رسمی کارروائی شروع، ایف آئی اے کے بعد انٹیلیجنس بیورو بھی متحرک ہو گیا۔ انٹیلجنس بیورو نے ایف آئی اے کو مطلوب 11 افراد کی نشاندہی کر دی۔ ایف آئی اے کو جن 11 افراد کی تلاش ہے وہ اسلام آباد راولپنڈی کے رہائشی ہیں۔۔ ان 11 افراد میں ملز مالکان اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔انٹیلیجنس بیورو کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی اے اور نادرا سے بھی مدد مانگ رکھی ہے۔ نادرا سے ان تمام افراد کے فیملی ٹری فراہم کرنے کہ درخواست کی گئی ہے۔ ایف آئی اے جڑواں شہروں موجود ان 11 افراد کو تلاش کرنے میں ناکام رہا ہے۔۔۔۔


