اربوں روپے کے پلاٹ‌ غیرمتعلقہ افراد کو الاٹ‌ کرنے والے سی ڈی اے کا چار افسر گرفتار

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کارروائی ، غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنیوالے سی ڈی اے کے 4 افسر گرفتار کر لئے۔افسران نے اسلام آباد کے مختلف موضع میں رشوت کے عوض غیر متعلقہ لوگوں کو اربوں مالیت کے 43 پلاٹ الاٹ کئے تھے

ایف آئی اے نے گرفتار افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں ، گرفتار ملزمان سی ڈی اے میں بطور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ تعینات تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مجموعی طور پر 46 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ میں مشکوک شخص نے شناختی کارڈ پر اپنا نام تبدیل کرکے 22 پلاٹس اپنے نام کروا لئے تھے ، اہم انویسٹی گیشن ٹیم نے معاملے کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد پارلیمان میں سینیٹر پلوشہ خان نے معاملہ اٹھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں