67

ملک کے بیشترعلاقوں میں تیزآندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے تاہم بعداز دوپہر خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی بلو چستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی اور جنو بی پنجاب، شمال مشر قی بلو چستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم بعداز دوپہرخیبر پختونخواہ، شمال مشر قی بلو چستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران خیبر پختونخواہ، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 13 جولائی اور14جولائی کے دوران موسلا دھار، شدید موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب، بلو چستان اور کشمیر کے مقامی بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں