معروف صحافی اور “رفتار” پلیٹ فارم کے ایڈیٹر فرحان ملک کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) معروف صحافی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’رفتار‘‘ کے ایڈیٹر فرحان ملک کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا، فرحان ملک سماء کے ڈائریکٹر نیوز بھی رہ چکے ہیں

ابھی تک ایف آئی اے حکام کی جانب سے کوئی تفصیلات نہیں آئی ہیں، لیکن شنید یہی ہے کہ ایف آئی اے نے انہیں سائبر کرائم کی بنا پر انہیں گرفتار کیا ہے

ایچ آراین ڈبلیو کے ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی انہیں کچھ سرکاری حکام نے متنبہ کیا تھا کہ وہ ریاستی معاملات میں احتیاط سے کام لیں

فرحان ملک کی گرفتاری سے سوشل میڈیا میں سرگرم صحافیوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں