غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام، اور بلڈرز و الاٹیز میں تنازعات اور شکایات کے لئے SBCA کا جدید سسٹم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اس کے خاتمے اور بلڈرز و الاٹیز میں تنازعات کے حل اور شکایات کے تدارک کے سلسلے میں ڈیپارٹمنٹل اسمارٹ آپریٹنگ پروسیجر متعارف کروا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عوامی شکایات سے متعلق اسمارٹ آپریٹنگ پروسیجر کے خدو خال معزز ہائی کورٹ آف سندھ کے احکامات کے مطابق کیا گیا ہے اس سلسلے میں ایس بی سی اے معزز عدالت کی CP No D-4421 of 2020 اور CP No D-616 of 2025 SBCA کی تکمیل میں آن لائن سمارٹ کمپلین ریڈریسل میکانزم (SCRM) متعارف کرائے گا۔سمارٹ کمپلینٹ ریڈریسل میکانزم (SCRM) SOP کے حوالے سے، غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات سے متعلق شکایات سے نمٹنے کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک ہموار نظام تجویز کیا گیا ہے۔ مجوزہ طریقہ کار شہریوں کو ویب سائٹ، موبائل ایپ، یو اے این نمبر، اور واک ان سینٹرز سمیت متعدد چینلز کے ذریعے شکایات درج کرانے کی اجازت دیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کے ازالہ کے حوالے سے اب شکایت کنندہ شہری دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت
ایس بی سی اے کی ویب سائٹ (www.sbca.gos.pk)
اور موبائل ایپ (سمارٹ ایس بی سی اے)،
‏• UAN نمبر (111-007-222)پر غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات یا کسی پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹس/ اوپن پلاٹس اسکیم وغیرہ میں ایس بی سی اے کے ماڈل ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کے سلسلے میں متعلقہ بلڈرز کے خلاف شکایات درج کر سکیں گے۔جبکہ SBCA میں واک ان کمپلینٹ سینٹر کے ذریعے پہلے ہی قائم ہوچکا ہے۔جس کے زریعے شکایت کنندہ SCRM کے ذریعے اپنی شکایت پر ہونے والی بدرجہ کارروائی کو بھی ملاحظہ کر سکے گا۔ماڈرن آپریٹنگ سسٹم کے تحت شکایات پورٹل پر رجسٹرڈ ہوں گی جسے ایک دن کے اندر الیکٹرانک طور پر متعلقہ ڈائریکٹرز کو بھیج دیا جائے گا۔اس ضمن میں کسی بھی شکایت کی جانچ کے لئے اسے ویجیلنس سیکشن کے فیلڈ اسٹاف تک پہنچایا جائے گا جو 03 دنوں کے اندر سائٹ کا معائنہ کرے گا،اور SBCA فیلڈ عملہ شکایت میں بیان کردہ غیر قانونی تعمیرات کی حیثیت کی تصدیق کرے گا۔ اسمارٹ کمپلینٹ سینٹر کے ذریعے پروجیکٹ ، بلڈر اینڈ ڈویلپرز کی شکایات و الاٹیز کے مابین تنازعات میں ایس بی سی اے، پبلک سیل ایڈورٹائزنگ اینڈ کمپلینٹ سیکشن (PSA&C) 3 دن میں بلڈرز اور ڈیولپرز کے خلاف شکایت کی حیثیت کی تصدیق کرے گا۔منظور شدہ بلڈنگ پلان کے مطابق ‏بصورت تعمیرات کمپاؤنڈ ایبل حدود میں پائی جاتی ہیں تو ایس بی سی اے کے متعلقہ ڈسٹرکٹ سیکشن شکایت کنندہ کو مطلع کیا جائے گا۔ منظور شدہ بلڈنگ پلان کے برخلاف یا بغیر منظور کردہ غیرقانونی تعمیرات کے معاملے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979ء کے سیکشن 7-A کے تحت ضابطے کی مزید کارروائی سے قبل ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے مالک پلاٹ/بلڈر یا ڈویلپرز کو (07 دن) کے اندر نوٹس جاری کیا جائے گا۔ تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں جاری کردہ شوکاز نوٹس کے جواب پر اس کی کاپی شکایت کنندہ کو فراہم کی جائے گی اور معاملہ (07 دنوں) کے اندر سماعت کے لیے طے کیا جائے گا۔غیرقانونی تعمیرات کے حامل پلاٹ مالک و شکایت کنندہ اور بلڈر و الاٹیز کے مابین تنازعات کی ‏سماعت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے روبرو ہوگی جس میں دونوں فریقین موجود ہوں گے۔علاوہ ازیں ایس بی سی اے کے سخت طریقہ کا میں بلڈر/ڈیولپر کے معاملے میں PSA&C سیکشن 14 دنوں کے اندر شکایات کا زبانی فیصلہ کرے گا۔ اس فیصلے پر، فریقین کو اس سے مطلع کیا جائے گا جبکہ فیصلے معترض فریق SBCO، 1979 کے سیکشن 16 کے تحت 30 دنوں کے اندر اپیل دائر سکتا ہے۔ جس پر متعلقہ ضلعی ڈائریکٹر یا اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلے پر عمل درآمد اگلے 04 ہفتوں کے اندر ممکن بنایا جائے گا۔ تاہم، کراچی بلڈنگ ٹاؤن پلاننگ اینڈ ریگولیشنز-2002 کے مطابق 08 ہفتوں کے اندر عمل درآمد کے بجائے عمارت زیر قبضہ ہونے کی صورت میں ہوگا۔جبکہ درج بالا تمام مراحل و امور میں مقررہ وقت پر سختی سے عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شکایت سمیت پروجیکٹس میں قوانین کی خلاف ورزی یا بلڈرز اینڈ ڈویلپرز اور الاٹیز میں متنازع معاملات کے حل اور اس کے تدراک کا عمل کی مقررہ مدت میں عدم تکمیل کی صورت میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کی طرف سے عدم تعمیل اور سست رویہ E&D کے قواعد کے مطابق متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی پر منتج ہوگا۔اس سلسلے میں تمام امور کی مسلسل نگرانی اور جانچ کا عمل بھی جاری رہے گا جبکہ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (I) کی سربراہی میں تمام ڈسٹرکٹ و منسلکہ شعبہ جات کے ڈائریکٹرز کے پندرہ روزہ جائزہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پورٹل کے ذریعے موصولہ شکایات کی تصدیق اور ایکشن تک تمام مراحل کو بروقت اور درست طریقے سے حل کیا جائے۔جبکہ اس حوالے سے ماہانہ جائزہ رپورٹ ڈائریکٹر جنرل (SBCA) کو پیش کی جائے گی۔اس ضمن میں مزید اقدامات میں متعلقہ ضلعی ڈائریکٹرز اور پبلک سیل ایڈورٹائزنگ اینڈ کمپلینٹ PSA&C سیکشن سمیت دیگر شعبہ جات کے ساتھ موثر مربوط رابطہ کاری اہمیت کی حامل ہے اس سلسلے میں فوکل پرسن کو نامزد کیا جائے گا تاکہ شکایات کی جانچ سے ایکشن تک تمام امور طریقہ کار کے تحت مرحلہ وار ، بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے اس سلسلے میں نامزدفوکل پرسن کو ڈائریکٹر IT (SBCA) کے ذریعے ضروری تربیت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں