غزہ(ایچ آراین ڈبلیو)اسرائیلی فوجی آئی ای ڈی دھماکے اور حماس جنگجوؤں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ مرنے والوں میں سارجنٹس میر شمعون، موشے نسیم، نوم ہارون، بن یامین اسولین، موشے شموئل شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 2 شدید زخمیوں سمیت 14 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا جس میں اسرائیلی فوجی سوار تھے۔ جب اسرائیلی ریسکیو فورس موقع پر پہنچی، تو اسے بھی نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں نشانہ بننے والے اسرائیلی فوجی ”Yahalom”یونٹ سے تعلق رکھتے تھے، جو غزہ میں فلسطینی گھروں کو بارودی سرنگوں سے اڑانے اور انہیں تباہ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔
اسرائیلی ہیلی کاپٹرز حملے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی۔ جائے وقوعہ پر افراتفری کا عالم ہے۔
دوسری جانب حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی جانب سے دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ بحیرہ احمر میں حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز سمندر میں غرق ہوگیا۔


