کراچی: پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کامران اصغر قریشی کو ڈ یفنس خیابان مومن میں ارمغان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔
ا یس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا اے وی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق
اے وی سی سی/سی آئی اے پولیس کی کامیاب کاروائی منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد
جناب DIGP/CIA اور ایس ایس پی AVCC/CIA کراچی انیل حیدر صاحب کی خصوصی ہدایت پر اے وی سی سی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔
اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام 7th اسٹریٹ، بنگلہ نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کاروائی کرکے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کا نام کامران اصغر قریشی ولد اصغر قریشی ہے
گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9MM پسٹل بمعہ 2 میگزین 10 گولیاں برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ اور بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جاری۔


