کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رواں برس دو ماہ کے دوران خسرہ سے سندھ میں 17 بچے انتقال کر گئے جبکہ 11 سو سے زائد بچے خسرہ کا شکار ہوئے، ڈاکٹرز خسرہ کے پھیلائو کی بڑی وجہ والدین کی جانب سے حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا قرار دیتے ہیں ۔۔۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں خسرہ کی وبا پھیل گئی
یکم جنوری سے 8 مارچ ٹک 11 سو سے زائد بچے خسرہ سے متاثر
17 بچے خسرہ سے ہونے والی پیچیدگیوں کے سبب انتقال کر گئے، محکمہ صحت سندھ
رواں برس دو ماہ کے دوران کراچی میں550 بچے خسرہ کا شکار ہوئے، محکمہ صحت سندھ
خیر پور میں 10، ضلع شرقی میں 5، سکھر اور جیکب آباد میں ایک ایک بچہ خسرہ سے ہونے والی پیچیدگیوں سے انتقال کرگیا
خسرہ کے پھیلائو کی بڑی وجہ والدین کی جانب سے حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے،ڈاکٹرز


