36

خود کوحساس ادارے کا آفیسرظاہرکرنیوالا جعلسازاپنے گارڈ سمیت گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)خود کوحساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنے والا جعلساز اپنے پرائیویٹ گارڈز سمیت گرفتارہوگیا-ایس ایچ او انسپیکٹر نیاز احمد پنہور کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی-

دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 2/6 چوک لطیف آباد نمبر 6 کے قریب سے 2 مختلف گاڑیوں Hilux Revo اور Mitsubishi منی پجیرو میں سوار ملزم بنام دانش اقبال ولد صغیر احمد شیخ کو اپنے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز سمیت گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرتا تھا-ملزم کے پرائیویٹ گارڈز کی شناخت قادر مری ولد حاجی بہرام خان، اصغر علی ولد خان محمد ملاح، سجاد علی ولد امیر علی، اللہ داد ولد نہال مری اور قربان علی ولد تاج محمد مگسی کے ناموں سے ہوئی-

دوران تلاشی Hilux Revo بغیر نمبر پلیٹ انجن نمبر 1KDU977251 چیچس نمبر KUN126R094430 اور Mitsubishi منی پجیرو سے حساس اداروں کے ID کارڈز و دیگر دستاویزات، اصل و نقل شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، کوئٹہ گیریسن کا انٹری کارڈ، RANGE ROVER کا اصل رجسٹریشن کارڈ، HILUX REVO کا نقل رجسٹریشن کارڈ، کیش رقم 13 لاکھ 34 ہزار روپے، 2 لاکھ 57 ہزار کے جعلی نوٹ، 2 عدد جعلی نمبر پلیٹس، 4 عدد UNM سیکیورٹی سروس کے اسلحہ اتھارٹی لیٹر، 3 عدد Iphone موبائل، 1 عدد ڈبہ پیک Iphone 16 Pro, مختلف بینکس کے چیکس برآمد ہوئے

گرفتارملزمان کےقبضےسے2عدد30بور پسٹل،2عدد کلاشنکوف نمارائفل،1عدد 12بورریپیٹر،1عدد MP-5 رائفل برآمد ہوئی-جبکہ پولیس کو شکایات موصول ہوئی کہ ایک جعلساز خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرکے معصوم شہریوں سے بھاری رقم کے عوض سرکاری نوکریوں/ و دیگر مقاصد کا جھانسہ دلاکر لوٹتا ہے-

گرفتار ملزم اس سے قبل سال 2021 میں تھانہ کینٹ سے اسی نوعیت کے جرم میں گرفتار ہوچکا ہے-بی سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے-

127/2025 u/s 353,506/2,170,171,489-C,468,471,34 PPC
128/2025 u/s 23-A S.A.A 2013
129/2025 u/s 23-A S.A.A 2013
130/2025 u/s 23-A S.A.A 2013
131/2025 u/s 23-A S.A.A 2013
132/2025 u/s 23-A S.A.A 2013
133/2025 u/s 23-A S.A.A 2013

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں