37

جواء سٹّہ آپریٹ کرنے والے ملزمان گرفتار،چنیسرگوٹھ سے 6 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، جواء سٹّہ آپریٹ کرنے والے ملزمان گرفتار۔تھانہ محمود آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر چنیسر گوٹھ میں کارروائی کرکے 06 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے جواہ/سٹّے کی مد میں استعمال ہونے والی نقدی رقم اور پرچیاں/ٹوکن برآمد کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان میں اشرف حسین، نبیل عنایت، عبد الوحید، خالد، شکیل اور محمد اسلم شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں